جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس کے وفد کا اے جے کے سی سی آئی میرپور کا دورہ، نائب صدرکی وفات پر اظہار تعزیت

جہلم چیمبرآف کامرس کے وفد کا اے جے کے سی سی آئی میرپور کا دورہ، نائب صدر کی وفات پر اظہار تعزیت، صدر جے سی سی آئی عمر مشتاق برگٹ ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز، سابق ایگزیکٹو ممبر راجہ سجاد اختر، ایگزیکٹو ممبر اسحاق ڈار نے آزاد جموں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میرپور کے صدر فیصل شہزاد سے ملاقات کی مختلف امور زیر بحث آئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر مشتاق برگٹ نے اپنی ایگزیکٹوباڈی کے اراکین چوہدری سہیل عزیز، اسحاق ڈار، راجہ سجاد اختر کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل شہزاد سے ملاقات کی اور ان کے نائب صدر کی ٹریفک کے حادثے میں وفات پرگہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور ان کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد کانفرنس ہال میں مختلف امور زیر بحث آئے۔

اس موقع پر صدر فیصل شہزاد نے کہا کہ جہلم کی طرح میرپور میں بھی انڈسٹری کا فقدان ہے، انڈسٹریل اسٹیٹ کے بے شمارپلاٹ خالی پڑے ہیں ابھی تک ان پر کوئی صنعتی یونٹ نہیں لگائے گئے جو کہ لمحہ فکریہ ہے حالانکہ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے نئی صنعتوں کیلئے پانچ سال کے ٹیکس کی چھوٹ بھی دی ہے۔ جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ہمارا دیرینہ رشتہ ہے میں صدر جے سی سی آئی عمر مشتاق برگٹ کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اے جے کے سی سی آئی میرپور کا دورہ کرنے میں پہل کی۔

عمر مشتاق برگٹ صدر جے سی سی آئی نے کہا کہ چند کلومیٹر کی مسافت پر آباد شہر میرپور اور جہلم کا نہ صرف تہذیب و تمدن ایک جیسا ہے بلکہ ان دونوں شہروں کے مکین اکثریت میں روزگار کیلئے بیرون ملک ہیں اس لئے ہمارے دونوں چیمبر آف کامرس کوکوشش کرنی چاہیے کہ ان پردیسیوں کو ایسے مواقع مہیا کریں کہ ان دونوں شہروں میں نئے صنعتی یونٹ لگیں جس سے نہ صرف صنعتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ لوگوں کوروزگاربھی ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button