جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا چنیوٹ کا دورہ

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر مشتاق برگٹ کا دورہ چنیوٹ، صدر جے سی سی آئی عمر مشتاق برگٹ، اراکین چوہدری سہیل عزیز، زاہد چوہان، اسحاق ڈار اور وقار احمد شیخ کا چنیوٹ چیمبر آف کامرس پہنچنے پر پُرتپاک استقبال، بانی صدر سی سی سی آئی دانش نعیم فخری اور ان کی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے فرنیچر مارکیٹ اور عمر حیات محل کا وزٹ بھی کروایا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر دانش نعیم فخری کی دعوت پر جہلم چیمبرآف کامرس کے وفد نے عمر مشتاق برگٹ کی قیادت میں گزشتہ روز چنیوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ دانش نعیم فخری نے عمر مشتاق برگٹ کو پھول پیش کئے اور اس موقع پر استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہمارا بڑا بھائی ہے، انہوں نے چنیوٹ چیمبر آف کامرس کے قائم کرنے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے اور بڑے بھائی کا احترام ہمیشہ کیا جائے گا، ہم آپ کے ساتھ اپنے رشتوں کومزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ہمارا مقصدایک ہے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کوارباب اختیار تک پہنچایاجائے اورانکوحل کیاجائے۔

اس موقع پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مشتاق برگٹ نے کہا کہ آپ کو چنیوٹ چیمبر آف کامرس کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم جہلم میں ایک نمائش منعقد کروائیں گے جس میں چنیوٹ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فرنیچر کے سٹالز آپ کی معاونت سے لگائے جائیں گے اور ہمارے لوگوں کو چنیوٹ کے فرنیچر کے معیار کا پتہ چلے گا ہم ہروقت ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں۔

ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس چوہدری سہیل عزیز نے کہا کہ محبتیں بانٹنے سے محبتیں بڑھتی ہیں، انشاء اللہ یہ محبتوں کاسفر جاری وساری رہے گا، جہلم چیمبر آف کامرس کا سٹاف خداداد صلاحیتوں کا مالک ہے ہمارے سیکرٹری جنرل جے سی سی آئی شاہ زیب خان اور وقار احمد شیخ نے ہمارا سرفخر سے بلند کیا جو آپ نے ہمیں محبت اور عزت بخشی اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آخر میں صدر سی سی سی آئی دانش نعیم فخری، سینئر نائب صدر ملک شہباز اختر، نائب صدر چوہدری عبدالحمید نے اپنے ایگزیکٹو باڈی کے اراکین مرتضی معاویہ چمن، محمد عمران، حافظ حبیب، سعاد فخری، کامران مغل اور سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شکیل و ڈپٹی سیکرٹری محمد عبداللہ کی موجودگی میں صدر جہلم چیمبر آف کامرس عمرمشتاق برگٹ، ایگزیکٹوممبر و چیئرمین میڈیا سٹینڈنگ کمیٹی چوہدری سہیل عزیز اور ایگزیکٹو ممبر اسحاق ڈار کو شیلڈز پیش کیں، اس کے بعد انہیں فرنیچرمارکیٹ اور عمرحیات محل کا وزٹ کروایا۔ آخر میں چنیوٹ کے روایتی کھانوں سے تواضع کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button