جلالپور شریفپنڈدادنخان

جلالپور شریف کو سب تحصیل کا درجہ ملنا چاہیے تاکہ مقامی سطح پر مسائل حل ہو سکیں۔ چوہدری شعیب جٹ

جلالپور شریف: پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل جلالپورشریف کے عہدیداران کا صدر سید سجاد حسین شاہ کی صدارت میں اہم اجلاس، راجہ عنائیب نے وگھ سے خصوصی شرکت کی اور ورکر کنونشن منعقد کروانے پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پرپی ٹی آئی ورکرز نے سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل جلالپور شریف چوہدری کاشف گوندل کی عیادت کی۔ سیکرٹری انفارمیشن چوہدری شعیب جٹ ودیگر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر چوہدری شعیب جٹ نے کہا کہ جلالپور شریف کو سب تحصیل کا درجہ ملنا چاہیے تا کہ جلالپور شریف سمیت درجنوں مضافاتی علاقوں کو پنڈدادنخان اور جہلم جانے کی بجائے مقامی سطح پر مسائل حل ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کا اہم مسئلہ اپنی قیادت چوہدری فیصل فرید کے ساتھ مشاورت کے بعد سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کو پیش کریں گے تا کہ جہلم کی پسماندہ ترین تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ مکینوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button