جہلماہم خبریں

جہلم میں پو لیس کی وردی پہن کر ڈکیتیاں کر نے والے گروہ کا انکشاف،گروہ میں خاتون بھی شامل

جہلم میں پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتیاں کر نے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، گروہ میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

جہلم کے علاقہ کنتریلہ کا رہائشی زوہیب کنتریلہ روڈ پر جا رہا تھا جب وہ بلاک فیکٹری کے پاس پہنچا تو 2 افراد پنجاب پولیس کی وردی میں کھڑے تھے جنہوں نے شہری کو روکا اور تلاشی لینے لگے۔

زوہیب کے پاس قیمتی کاغذات اور نقدی 25 ہزار روپے تھے وہ چھین لئے گئے، بیٹری ختم ہو نے کی وجہ سے موبائل بند ہو گیا تھا جسے انھوں نے زمین پر پٹاخ مارا اور موبائل ٹوٹ گیا۔

ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، اس گروہ میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ تھانہ صدر پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button