جہلم

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی ٹیم سیلاب متاثرین کی مدد کر نے بلوچستان پہنچ گئی

جہلم کے ایک چھوٹے سے شہر کی ایک چھوٹی فلاحی تنظیم (حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی) تنظیم ہے جو جولائی کے آخر سے ان تباہ حال اور پسماندہ علاقوں میں سیلاب سے نجات کے لیے کام کر رہی ہے جہاں امداد پہنچانا بہت مشکل ہے۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے تحصیل جام پور سے تین گھنٹے کے دشوار گزار اور خطرناک فاصلے پر بلوچستان کی سرحد پر بلوچی زبان بولنے والے بلوچ قبائل میں میڈیکل کیمپ لگایا۔

سیلاب کے بعد وبائی امراض پھوٹ پڑتے ہیں، یہ کیمپ ان وباؤں کو روکنے کے لیے لگایا گیا تھا،جہاں تین سو سے زائد افراد کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔ان لوگوں کی اکثریت نے تحصیل جام پور بھی نہیں دیکھااور شاید پہلی بارعلاج اور دوا کسی میڈیکل اسپیشلسٹ سے لی گئی ہو۔

ان علاقوں میں ہرناد، لنڈی سیداں، رائے درہ، کوہ سلیمان، تحصیل جام پور، ضلع راجن پور شامل ہیں جہاں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے طبی امداد فراہم کی۔ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ مقصود احمد،رضاکار اوردیگر دوست احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس کا ر خیر میں حصہ لیا ۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی تمام لاجسٹک اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات برداشت کررہی ہے جس کی وجہ سے دوستوں کی طرف سے ایک ایک روپے کی امداد بھی ان مستحق افراد تک پہنچ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button