ڈومیلی

نہم جماعت کا بہترین رزلٹ آنے پر گورنمنٹ ہائی سکول جنڈالہ میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

ڈومیلی: کچھ روز قبل راولپنڈی بورڈ کے جماعت نہم کا سالانہ رزلٹ جاری کیاگیا تھا جو انتہائی مایوس کن رہا لیکن کچھ سکولوں کے طلبہ و طالبات نے اچھے نمبر لے کر سکول کا نام روشن کیا اور رزلٹ آنے کے بعد مختلف سکولوں میں کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی طرح گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ جنڈالہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں بھی نہم جماعت کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلہ میں سکول میں ایک مختصر سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا۔

سکول ہذا میں جماعت نہم میں 374 نمبر لیکر محمد حارث نے پہلی، 369 نمبر کے ساتھ عاطف ایوب دوسری جبکہ 355 نمبر حاصل کر کے عمرشازیب نے تیسری پوزیشن لے کر اپنی سکول اور علاقے کا نام سرفخر سے بلند کر دیا، ہیڈ ماسٹر شکیل ارشد نے کامیاب طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے اور مبارک باد پیش کی۔

ہیڈ ماسٹر شکیل ارشد نے خطاب میں کہا کہ تمام طالب علم یہ ذہن نشین فرمالیں کہ اب نقل والا دور ختم ہوگیا، محنت کریں گے توپھل ملے گا، تمام طالبعلم مزید محنت کریں اور دہم میں اچھے نمبر لے کر اپنا اور اپنے والد کا نام روشن کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button