جہلم

عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی پولیس کے فرائض میں شا مل ہے۔ ڈی پی او ڈاکٹر فہد احمد

جہلم: عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی پولیس کے فرائض میں شا مل ہے، آبادی کی شرح میں اضافہ اور بیروگاری کے باعث بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر پولیس پر بوجھ زیادہ ہے ،نفری کی کمی کو دور کرنے اور سسٹم کو بہتر کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد نے جہلم پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرچیف سیکورٹی آفیسر عبدالغفور بٹ، ایس ایچ او تھانہ سول لائن راجہ عمران کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

انہوں نےکہا کہ پولیس کا عوام دوست رویہ معاشرے سے بر ائیوں کے خاتمے کیلئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جب عوام اپنے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے پولیس کو اپنا دوست تصور کرتے ہوئے اپنے مسائل کی در ست نشاندہی کرینگے تو پولیس اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے اپنا ملی کردارادا کر سکے گی، لہٰذا عوام اور پولیس کو چاہیے کہ ایک دوسرے سے تعاون کر کے جرائم پیشہ عناصر سے اپنے علاقوں کو پاک کریں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد نے کہا کہ ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو تاکید کی ہے کہ آپ لوگ پولیس گشت کو مزید بہتر بنائیں اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے کسی قسم کی کوئی کوتاہی مت برتیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے قبل جہاں کھلی کچہری منعقد ہوگی اس علاقے میں کھلی کچہری سے قبل تشہیری مہم چلائی جائے گی تا کہ زیادہ سے زیادہ علاقہ مکینوں کو آگاہی مل سکے۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے، ضلع جہلم کی عوام سے کہا کہ آپ لوگ پولیس پر اعتمادکریں، ضلعی پولیس آ پکی خدمت کیلئے 24/7 حاضر ہے، کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں۔

اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، آفس سیکرٹری عبدالغفارآذاد، سید ناصر حسین شاہ، چوہدری مہربان حسین، چوہدری عامر غفور، نجف شہزاد، ملک فدا حسین، ملک انجم یوسف، چوہدری دانیال عابد، راجہ نوبہار خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button