جہلماہم خبریں

تیز بارش سے برساتی نالہ نواں لوک جہلم کے حفاظتی بند میں شگاف پڑ گیا، بند کی مرمت کا کام شروع

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی اور دیگر ضلعی افسران چوٹالہ کے موضع نیا لوک سے گزرنے والے برساتی نالہ نیا لوک کا دورہ کیا اور وہاں موجودہ حالات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے برساتی نالہ نواں لوک کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے پانی باہر نکلنے لگا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اعلی افسران نے ریونیو کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر جا کر بھاری مشینری سے شگاف کو بند کروا رہے ہیں۔ریسکیو 1122 اطلاعات کے مطابق اہل علاقہ محفوظ ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ موضح نواں لوک میں ٹیمیں الرٹ ہیں اور نالہ کے حفاظتی بند پرمرمت کا کام آج شام تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کے ہنگامی حالات کے لئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے الرٹ ہیں، جان و مال کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاہم صورتحال ابھی تک کنٹرول میں انتظامی افسران حفاظتی بند پر ضروری تعمیراتی کام مکمل کروا رہے ہیں ۔
ڈی سی نے مزید کہاکہ نالہ نواں لوک میں طغیانی سے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے محکمہ انہارکے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نالہ میں پانی کے بہاؤ کی سخت مانیٹرنگ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button