جہلماہم خبریں

جہلم میں بارش کے باعث نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 3 نمازی شہید، 21 نمازی زخمی

جہلم میں موسلا دھار بارش کے باعث نماز جمعہ کے دوران کالا دیو خانقاہ سلطانیہ پیروں والی مسجد کی چھت کی دیوارگر گئی، تین نمازی شہید، 21 نمازی شدید زخمی، 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کالا دیو میں خانقاہ سلطانیہ پیروں والی مسجد کے صحن میں سایہ کیلئے ترپال لگائی گئی تھی جو مسجد کی چھت والی پردی دیوار کے ساتھ بندھی ہوئی تھی، ترپال میں موسلادھار بارش کے باعث بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے وزن زیادہ ہوا تو پردی والی دیوار نمازیوں کے اوپر گر گئی۔

دیوار کے نیچے دب کر 3 نمازی شہید ہو گئے اور 21 نمازی شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، جنہوں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دیوار کے نیچے دبے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تین شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال اور دو کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button